قائداعظم گیمز‘سکواش میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 5 میڈل جیتے
قائداعظم گیمز‘سکواش میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 5 میڈل جیت لئے
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)
قائداعظم گیمز میں سکواش ٹیم چیمپئن شپ میں خواتین نے گولڈ جبکہ مردوں نے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ انفرادی مقابلوں میں لڑکیوں نے ایک گولڈ اور ایک برانز جبکہ مردوں کے مقابلوں میں کے پی کے پلیئر نے ایک برانز میڈل جیتا‘
گیمز میںکے پی سکواش ٹیم نے مجموعی طور پر 2 گولڈ، 1 سلور، اور 2 برانز میڈلجیتے‘لڑکوں کی کیٹیگری میں ٹیم کے ارکان فواد حسین، شملان گل، عبید اللہ اور فہد شریف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
جبکہ ان کے کوچ طاہر اقبال اور منیجر منور زمان نے پوری ٹیم کو سپورٹ کیا۔زہرہ عبداللہ، نمرہ رحمان، حراءعقیل اور حفصہ یوسف پر مشتمل خواتین کی ٹیم نے اپنے کوچ فضل محمود اور منیجر اویس احمد کے ساتھ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
زہرہ عبداللہ نے گولڈ میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حراءعقیل نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔لڑکوں کے انفرادی مقابلوں میں عبید اللہ نے کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔
لیجنڈ قمر زمان نے ٹیم کے تمام ممبران خاص طور پر کوچز کو مبارکباد دی اور منور زمان کی قائد اعظم گیمز میں شاندار کارکردگی پر تعریف کی۔