چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پرشکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی
کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی۔ محسن نقوی
محمد رضوان۔ بابر اعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ محسن نقوی
اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا۔ محسن نقوی
امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ محسن نقوی