نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ ; اسٹارز اور کانکرز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اسٹرائیکرز کو چھ وکٹوں سے شکست، اسٹارز 82 رنز سے کامیاب

اسٹارز اور کانکرز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ میں کانکرز نے اسٹرائیکر ز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی، کانکرز نے ٹاس جیت کر اسٹرائیکر ز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

اسٹرائیکر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 41.3 اوورز 150 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ علینہ مسعود 64 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

کانکر ز کی جانب سے حفصہ خالد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

کانکرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 30.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فاطمہ ثنا نے56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حفصہ خالد کو پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

راولپنڈی کے شعیب اختر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹارز نے انوینسبلز کو 82 رنز سے شکست دے دی ، انوینسبلز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسٹارز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

اسٹارز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے ۔طوبا حسن نے 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

انوینسبلز کی تانیہ سعید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

انوینسبلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 40.2 اوورز میں 141 رنز پویلین لوٹ گئی ۔

اسٹارز کی نیلم مشتاق نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ طوبا حسن اور نیلم مشتاق کو بہترین کارکردگی پر مشترکہ طور پر پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

error: Content is protected !!