کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقہ کے بیٹر ہنرچ کلاسن پر جرمانہ عائد
جنوبی افریقہ کے بیٹر ہنرچ کلاسن پر جرمانہ عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جنوبی افریقہ کے بیٹر ہنرچ کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 97 رنز پر آؤٹ ہونے پر ہنرچ کلاسن غصے میں آگئے تھے اور وکٹ کو لات مار دی تھی۔
اس موقع پر محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایمپائرز نے آؤٹ ہونے پر وکٹ کو لات مارنے پر جنوبی افریقہ کے بیٹر کے خلاف ایکشن لیا اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنا دی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔