باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ، پاکستان نے سلور میڈل حاصل کرلیا
جاپان کےدارالحکومت ٹوکیو میں جاری باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ میں پاکستان کے باڈی بلڈر نے تاریخ رقم کردی ہے۔
ٹوکیو میں جاری باڈی بلڈنگ ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی باڈی بلڈر زاہد مغل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اس یونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا سلور میڈل حاصل کیا ہے۔
باڈی بلڈر زاہد مغل نے محنت اور لگن سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے، ان کی جیت پر ٹوکیو میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا۔
یاد رہے کہ ٹوکیو میں جاری باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم کی قیادت پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کے صدر طارق پرویز نے کی ہے۔