کرکٹ

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورکا تعمیراتی کام15فروری تک مکمل کرلیا جائے گا، فخر جہاں

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورکا تعمیراتی کام15فروری تک مکمل کرلیا جائے گا، فخر جہاں

پی ایس ایل کے لئے ٹرائلز یکم جنوری سے ارباب نیاز سٹیڈیم میں منعقد ہونگے، محمد اکرم

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)

خیبر پختونخوا کے وزیرکھیل وامورنوجوانان سید فخر جہاں نے کہاہے کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورکا تعمیراتی کام15فروری تک مکمل کرلیا جائے گاجس کے بعدسٹیڈیم پاکستان کرکٹ لیگ کے میچزکے لیے دستیاب ہوگا

اور ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کھیلے جائیں ان خیالات کااظہارانہوںنے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورکے جائزاتی دورے کے موقع میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

اس موقع پران کے ہمراہ پشاورزلمی کے ڈائریکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم ،ڈی جی سپورٹس عبدالناصر،ڈائریکٹر ارباب نیاز سٹیڈیم سلیم رضا سمیت انجینئرزز اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے

سید فخر جہاں کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کاسول ورک کاکام ڈبل شفٹ میں کیاجائے گاتاکہ باقی ماندہ ہ کام فروری میں مکمل کیا جا سکے اور آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز پشاورمیں ممکن بنائیں جائیںان کاکہنا تھا

کہ فنڈز کوتعمیراتی کام میں حائل نہیں ہونے دینگے اورامید کہ سٹیڈیم کاتما م ترکام مقروہ وقت تک مکمل کیاجائیگا،ایک سوال کے جواب میںصوبائی وزیرکاکہناتھا

کہ صوبے میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اب تک متعدد قومی سطح کے مقابلے کراچکے ہیں جس میں حالیہ منعقدہ میراتھن ریس جس میں ملک بھرسے کھلاڑیوں نے حصہ لیاتھا

جبکہ جنوری میںقومی پولوایونٹ کاانعقاد بھی کیاجائیگااس موقع پر پشاورزلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے زیر اہتمام پاکستان سپرلیگ کے لئے ٹرائلز یکم جنوری سے ارباب نیاز سٹیڈیم میںمنعقد ہونگے

جس میں پاکستان بھر سے کھلاڑی شرکت کرینگے ان کاکہناتھاارباب سٹیڈیم کو ہماری توقعات سے بڑھ کر خوبصورت بنایا گیاہے اورامید ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز پشاورمیںکرائے جاسکیں گے ان کوکہناتھا

پاکستان کرکٹ میںخیبرپختونخواکے کھلاڑیوں کابہت بڑا کردارہے اور خیبر پختونخوا کے عوام کا پی ایس ایل کے لائیو میچز دیکھنے کا حق بنتا ہے۔

Related Articles

Back to top button