ضلع مہمند۔۔ ڈگری کالج یکہ غنڈ میں پہلی بار سپورٹس گالہ میں بہتر کارکردگی تقریب و تقسیم انعامات کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد۔
طلبہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ مشکلات و مسائل کے باوجود ڈگری کالج یکہ غنڈ سے بےشمار طلبہ صوبہ کے اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔۔ جوکہ کالج کی سٹاپ کے لیے فخر کی بات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ہائر ایجوکیشن پروفیسر گوہر خان، ایم پی اے لوئر مہمند محبوب شیر خان، کالج پرنسپل ایوب خان،سپورٹس انچارج لیکچرر توصیف خان،کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ لیکچرر محمد رفیق نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کہی
کالج میں پہلی بار سپورٹس گالا میں رسہ کشی،بیڈمنٹن، دوڑ، والی بال ودیگر سرگرمیاں شامل تھے جس میں کالج کے طلبہ نے بہترین کارکردگی دکھائی اور طلبہ کے جذبے کو اس طرح سرگرمیوں نے مزید بڑھایا۔
اس طرح سرگرمیوں سے طلبہ کے جسمانی اہمیت اجاگر ہوگی۔ اور ان کے اندر صلاحیتوں کو بیروکار آسکے گی۔ اور ان صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گی۔ مقررین نے کہا کہ کالج کے 50 سالہ تقریب کا بھی جلد انعقاد کرینگے۔
جس میں وہ طلبہ جو اج کل صوبہ کے اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ ان کو بھی اس میں شریک کرینگے۔ حالانکہ یہاں پر بےشمار مسائل یعنی ہاسٹل،پانی،بجلی،ٹرانسپورٹ سٹاپ کی کمی ودیگر مسائل و مشکلات کے باوجود کالج کی پوزیشن دن بدن بہتر ہوتا جارہا ہے۔ آخر میں مقررین نے بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیے گئے۔