قائداعظم گیمز ، خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس کھلاڑیوں کی شاندار کاکرردگی
قائداعظم گیمز ، خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس کھلاڑیوں کی شاندار کاکرردگی
چھ گولڈ پانچ سلور اور سات براﺅنز سمیت 18 میڈلزجیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)
قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں خیبرپختونخوا کے ایتھلیٹکس کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گولڈ پانچ سلور اور سات براﺅنز سمیت 18 میڈلزجیت کر مردوں کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔
اسلام آباد میں منعقدہ ایتھلیٹکس میل کیٹگری میں خیبرپختونخوا نے پانچ گولڈ ، تین سلور اور چاربراﺅنز میڈلز جبکہ خواتین کیٹگریز میں کے پی نے ایک سونے ، دوچاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت کر مجموعی طور پر18 میڈلز جیت کر نہ صرف قائداعظم گیمز میں پہلے نمبر پر رہی
بلکہ خیبرپختونخوا کی طرف سے بھی سب سے زیادہ میڈلز ایتھلیٹکس کے کھلاڑیوں نے حاصل کئے جس کا کریڈٹ ان کے کوچز عابد آفریدی،سید جعفرشاہ ، سہیل،عدنان اور فیمیل کوچ فاطمہ کو جاتا ہے
جنہوں نے خیبر پختونخوا ٹیم کیلئے شفاف ٹرائلز کے ذریعے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ان کو کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی ایک ہفتے تک ٹریننگ دی گئی جس کی بدولت خیبرپختونخوا نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھ گولڈ ، پانچ سلور اور سات براﺅنز میڈلز حاصل کئے ،
اس موقع پر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر ایتھلیٹکس کوچ عابد آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ صوبے اور ملک کا نام روشن کیا انہوں نے کے پی نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ٹارٹن ٹریک نہ ہونے کے باوجود بہتر کھیل کا مظاہرہ پیش کیا
اور امید ہے کہ نیشنل گیمز میں بھی خیبرپختونخوا کے کھلاڑی اسی جذبے اور لگن سے شریک ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں سپورٹس مین اسپرٹ، لگن، عزم اور جوش کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا جو کسی بھی اچھے کھلاڑی کی پہچان ہے۔
نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے فرمان علی نے لانگ جمپ ، وسعی اﷲ نے ڈسکس تھرو،بلال نے جیولن تھرو،عطاءاﷲ نے چار سومیٹرریس اورٹیم ایونٹ 4×400 ریلے گولڈ میڈل حاصل کیا ،سومیٹر دوڑ میں عطاءاﷲ ، دوسو میٹر میں اسامہ خالد ،لانگ جمپ میں حماد خان نے سلور میڈل جبکہ ہائی جمپ ،
110 میٹرہرڈلز،پندرہ سو میٹر اور چارسو میٹر ریس میں براﺅنز میڈل حاصل کیا جبکہ خواتین کیٹگری میں ایمن شہزاد نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔
ڈسکس تھرو میں مناحل نے سلور ، 100 میٹر ہرڈلز میں ریحاب علی نے سلور میڈل ، اسی طرح ڈسکس تھرو میں ایمن نے براﺅنز ، لانگ جمپ میں راشیدہ اور 4×100 میٹر ٹیم ایونٹ میں براﺅنز میڈل حاصل کیا ۔