قائد اعظم بین الصوبائی گیمز اسلام آباد 2024 کے مقابلے اختتام پزیر،
دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بلوچستان جوڈو ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں.
ڈھاڈر، بولان: قائد اعظم بین االصوبائی گیمز اختتام کی جانب گامزن، جوڈو کے مقابلے اختتام پذیر ہوگۓ جس میں بلوچستان نے ایونٹ میں 4 گولڈ میڈل، 2 سلور، 4 برونز میڈل 3 فائیو پوزیشن اور 3 میڈلز ساتوں پوزیشن کیلئے حاصل کرلئے
مجموعی طور پر بلوچستان جوڈو ٹیم نے 16 میڈلز اپنے نام کر لۓ.
محدود وسائل میں بلوچستان کیلۓ شاندار کھیل کا مظاہرہ بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے.
ہم جنرل سیکرٹری بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن نور احمد رند، جوائنٹ سیکرٹری رمضان خان نورزئی اور کوچ سجاد خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں.
منجانب: ضلعی صدر و ایگزیکٹو ممبر بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن عبدالوارث بلوچ، جنرل سیکرٹری وڈیرہ شاہ نواز رند