” نقد انعامات کا اعلان ”
"سندھ کے کراٹے پلیئرز نے 4گولڈ، 7سلور، 6برانز کے ساتھ مجموعی طور پر 17میڈلز جیتے”
صوبائی وزیر اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ سندھ جناب سردار محمد بخش خان مہر نے بڑا اعلان کیا ہے کہ قائد اعظم گیمز اسلام آباد 2024 میں سندھ سے تعلق رکھنے والے جن پلئیرز نے سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں،
انہیں ایک لاکھ روپے، چاندی کے تمغے حاصل کرنے والوں کو 75 ہزار روپے اور کانسی کے تمغے جیتنے والے پلیئرز کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔
اس حوالے سے 29 دسمبر 2024 کو کراچی میں شاندار تقریب منعقد کی جائے گی۔ سندھ کراٹے ٹیمز کے پلیئرز نے 4گولڈ ، 7سلور اور 6برانز میڈلز حاصل کیئےجو مجموعی تعداد 17 ھے