دیگر سپورٹس

نیو اسلامیہ پبلک ہائی سکول کے زیراہتمام سپورٹس گالا کا پروقار تقریب میں آغاز

نیو اسلامیہ پبلک ہائی سکول کے زیراہتمام سپورٹس گالا کا پروقار تقریب میں آغاز

مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان اور

چئیر مین پشاور بورڈ نصر اللہ نے مشعل روشن کر کے سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)

نیو اسلامیہ ہائی سکول اینڈ کالج پشاورکے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا پروقار ورنگا رنگ تقریب کے ساتھ طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاورمیں شروع ہوگیا جس میں پانچ سو سے زائد طلبائ اور طالبات چھ مختلف گیمز میں شرکت کر رہے ہیں،

مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان اور چئیر مین پشاور بورڈ نصر اللہ نے مشعل روشن کر کے سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نیواسلامیہ سکول کے سی ای ا?و افتخار لیاقت علی،

ایڈمنسٹریٹر محمد امجد اور اکیڈمک انچارج وحید سمیت اساتذہ اور بچوں کے والدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔سپورٹس گالہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیاگیا

گالا میں شریک کھلاڑیوں نے خوبصورت مارچ پاسٹ پیش کیا جس کے بعد چترالی رقص اورٹیلبوز پر بچوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کرکے گراونڈ موجود شرکائ سے بھرپور داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کو موبائل فون سے دور کر کے کھیل کود کے لئے میدان میں لانا خوش آئند بات ہے

کیونکہ ا?ج کل نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کھیل کود جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہے اور اس کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ اور والدین کو بھر پور کردار ادا کرنا ناگزیر ہوچکا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سرگرمیاں تعلیمی اداروں میں مستقل بنیادوں پر ہو نے چاہئے تاکہ ہماری نئی نسل کا رجحان صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب ہوانہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں غیرنصابی سرگرمیوں کی بھی اتنی ہی اہمیت ہوتی ہے، جتنی کہ نصابی سرگرمیوں کی۔

پڑھائی کے ساتھ کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے سے طلبائ کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کھیل محض تفریح کے مواقع مہیا نہیں کرتے بلکہ کھیلوں کے ذریعے ہم اپنے طلبائ کو نظم و ضبط کی عملی تربیت دے سکتے ہیں

اس موقع پر مہمانان خصوصی نے شاندار سپورٹس گالا کے انعقاد پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور اس کے وائس چانسلر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طلبائ کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے غیرنصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر محمد امجد نے کہا کہ نیو اسلامیہ ہائی سکول اینڈ کالج سالانہ کی بنیاد پر سپورٹس گالا کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ہر سال سینکڑوں بچے مختلف مقابلوں میں بھر پور شرکت کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ امسال بھی سپورٹس گالا میں 500 سے زائد بچے چھ مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سکول کے بچوں کے چھ ٹیمیں ٹائیگر،بلیک وولف،واریئرز،ڈیفنڈر،مارخور اور چیمپئن کے مابین مقابلے ہوں گے۔

نیواسلامیہ سکول کے سی ای آو افتخار لیاقت علی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس گالہ کے انعقاد کا مقصد طلباء اور طالبات کو ذہنی و جسمانی تفریح کا موقع فراہم کرنا،

ان سب کو ا?پس میں ایک دوسرے کے قریب لانا اورسکول میں صحت مندانہ اور دوستانہ ماحول کو فروغ دینا ہے جس سے طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جس سے طلبہ مستقبل کیلئے صوبائی اور ملکی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار ہو تے ہیں۔

انہوں نے مہمانانِ خصوصی سمیت دیگر شرکائ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سپورٹس گالا کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Related Articles

Back to top button