جنوی افریقہ کیخلاف آخری ون ڈے کیلئے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ابرار احمد، حارث روف اور عرفان خان کو آرام دیا گیا ہے۔
ان کی جگہ سفیان مقیم ،محمد حسنین اور طیب طاہر پلینگ الیون میں شامل کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کپتان محمد رضوان ، کامران غلام ، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہونا ہے۔
واضح رہے پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔