نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ ; اسٹارز نے فائنل مقابلے میں کانکرز کو شکست دے دی
نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ
اسٹارز نے فائنل مقابلے میں کانکرز کو شکست دے دی
راولپنڈی، 22 دسمبر2024: نوازگوھر
نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل راولپنڈی کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ، فائنل میچ میں اسٹارز نے کانکرز کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔
کانکرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کانکر ز نے 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ، حفصہ خالد 47 جبکہ دعا ماجد 40 رنز کر نمایاں رہیں۔
اسٹارز کی وحیدہ اختر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹار کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 43.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ سدرہ امین نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کانکرز کی نشرہ سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین کو پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔