پی ایس ایل 10 کے میچز پشاور میں بھی کرائے جائیں:پشاور زلمی
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا کے فینز کا حق ہے کہ پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہو جو کئی سال سے پشاور زلمی کا دیرینہ مطالبہ ہے ،
پشاور زلمی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے مقابلے کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک بار پھر پشاور زلمی کا مطالبہ ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد پشاور میں کیا جائے تاکہ خیبر پختونخواہ کے کرکٹ فینز بھی اپنی ٹیم پشاور زلمی کو ان ایکشن دیکھ سکیں۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر سید فخر جہان اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا اورکہاکہ سٹیڈیم کے سول ورک کا کام ڈبل شفٹ میں کیا جائے
تاکہ باقی ماندہ کام فروری کے مہینے میں مکمل کیا جا سکے اور آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز پشاورمیں ممکن بنائیں جائیں۔