افغانستان نے زمبابوے کو ہراکرون ڈے سیریز 0-2 سے جیت لی
افغانستان نے زمبابوے کو ہراکرون ڈے سیریز 0-2 سے جیت لی
ہرارے ; افغانستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔
میزبان ٹیم زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30.1 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، شان ولیمز 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستان کی طرف سے غضنفر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ،
جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، صدیق اﷲ نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، غضنفر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔