ورلڈ ٹینس لیگ میں آنر ایف ایکس ایگلز نے گیم چینجرز فالکنز شکست دیدی

ورلڈ ٹینس لیگ میں آنر ایف ایکس ایگلز نے گیم چینجرز فالکنز شکست دیدی

ابوظہبی (سپورٹس لنک) ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 کے پہلے 2 میچوں میں شکست کے بعد آنر ایف ایکس ایگلز نے اتحاد ایرینا میں کھیلے گئے ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 کے اپنے آخری میچ میں 20-15 سے کامیابی حاصل کی۔

اس جیت کے بعد آنر ایف ایکس ایگلز مجموعی طور پر 54 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی جبکہ گیم چینجرز فالکنز نے ناکامی کے باوجود 68 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

تاہم سب کی نظریں ٹی ایس ایل ہاکس اور کائٹس کے درمیان آخری لیگ مرحلے کے میچ پر ہوں گی کیونکہ فائنل کا فیصلہ اس مقابلے کے بعد ہوگا چاروں ٹیمیں اب بھی مقابلے میں شامل ہیں، یہ میچ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

ویمنز سنگلز مقابلے کا آغاز آنر ایف ایکس ایگلز کی ایگا سویٹیک اور گیم چینجرز فالکنز کی ایلینا ریباکینا کے درمیان برابر ی کے ساتھ ہوا۔ سویٹیک نے ریباکینا کی تیسری سروس بریک پر برتری حاصل کی اور آنر ایف ایکس ایگلز کے لئے سیٹ کو 6-3 سے آسانی سے ختم کیا

error: Content is protected !!