ڈبلیو ٹی ایل سیزن 3: گیم چینجرز فالکنز نے کائٹس کو 24-21 سے ہرادیا
ابوظہبی : ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 میں گیم چینجرز فالکنز نے اتحاد ایرینا میں کائٹس کو 24-21 سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ فالکنز نے پوائنٹس ٹیبل پر مجموعی طور پر 53 پوائنٹس ہوگئے ہیں ٹی ایس ایل ہاکس 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کائٹس 46 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور آنر ایف ایکس ایگلز 34 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ویمنز ڈبلز میں سیمونا ہالپ اور جیسمین پاولینی کی جوڑی نے پہلے ہی گیم میں ایلینا ریباکینا اور کیرولین گارسیا کی جوڑی کو شکست دیکر دو صفر کی برتری حاسل کرلی ہے