سندھ ٹیلنٹ ہنٹ سپر باکسنگ لیگ (گرلز اینڈ بوائز) 2024ء ڈائریکٹر اسپورٹس امداد علی ابڑو نے ککری گراؤنڈ میں ایونٹ کا افتتاح کیا۔
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) محکمہ کھیل سندھ اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے سندھ ٹیلنٹ ہنٹ سپر باکسنگ لیگ (گرلز اینڈ بوائز) کا افتتاح ڈائریکٹر اسپورٹس امداد علی ابڑو نے ربن کاٹ کر کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس یاسر شیر میرانی، ڈی ایس او ساؤتھ، کیماڑی فرید علی، سپرنٹنڈنٹ محمد شہاب شوکت، سیکریٹری SBA عبدالرزاق، اصغر بلوچ اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے
ڈائریکٹر اسپورٹاس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایت کے مطابق سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹس میں مختلف کھیلوں کا انعقاد جاری ہے
ور ہم گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں یہی نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پرسندھ کا نام روشن کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری گراؤنڈ میں ہونے والے اس ایونٹ میں 33 کے جی اذان نے عبداللہ کو حیدر نے ضمیر کو،سید محمد نے حسنین کو جبکہ ارسلان نے شہیر محمد کو شکست دی،
36 کے جی میں حمید نے علی کو مدنر نے واجد کو مستقیم نے بلال کو اور شایان نے عاصم کو زیر کیا،42 کے جی میں سلیمان نے حسن علی کو، اویس نے غطلہ کو، شاہ سعید نے حسن کو،
48 کے جی میں عزیر خان نے عبید کو،46 کے جی میں معاذ خان نے برار کو شاہ میر نے نامداد کو اور محمد اسماعیل نے شاہ زیب کو شکست دی، گرلز انڈر15 کے36 کے جی میں زینب نے لاریب کو انڈر17 گرلز، 44 کے جی میں سحر نے سلور کو زیر کرکے اپنی جیت رقم کی
ریفری ججز کے فرائض رستم بلوچ، گلزار خان، وحید، درویش، جمیل خان، خلیل احمد، منور حسین، مراد بخش، شرف ناز اور سمیعہ بلوچ نے انجام دیئے۔