دیگر سپورٹس

سندھ کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے مفت کوچنگ کیمپ کا آغاز

سندھ بھر میں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف کھیل سیکھنے کے لیے فری کوچنگ کلاسز کاآغاز

کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگر شہروں میں کوچنگ کلاسز شروع ہوچکی ہیں:

سیکریٹری عبدالعلیم لاشاری

کراچی ; سندھ حکومت کی طرف سے کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے صوبے کے نوجوانوں کے لیے آج سے ایک ہفتے کی فری کوچنگ کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے،

سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرس عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ آج سے سندھ کے تمام اضلاع میں مختلف کھیلوں کے لیے مفت کوچنگ کیمپ کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں 16 سال سے کم عمر نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی فری کوچنگ کلاسز دی جائیں گی،

ان کوچنگ کلاسز کے نتائج اچھے آئے تو سال میں دو مرتبہ کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپورخاص میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میں کوچنگ کلاسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ایگزیکوٹو انجینئر نجم الدین شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ثقافت حبیب میمن، محمد علی سوہو، عادل احمد، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر واشدیو مالہی، اور بڑی تعداد میں کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے آرگنائزر ، کھلاڑی اور دیگر افراد موجود تھے۔
میرپورخاص کے علاوہ آج سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں فری کوچنگ کلاسز کی شروعات ہوچکی ہے۔
عبدالعلیم لاشاری نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل بہت جلد قومی سطح پر باکسنگ چیمپئن شپ کرانے جا رہا ہے اور جلد ہی اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے محکمہ کھیل کا اولین ترجیح دور دراز علاقوں سے نئے ٹیلنٹ کوفروغ دلانا ہے ،

انھوں نے کہا کہ پہلی بار سندھ کے 30 اضلاع میں مختلف کھیلوں کے انڈر 16 کوچنگ کیمپ کلاسز شروع کی ہیں

اور ان میں بوائز اور گرلز ہاکی، کراٹے، فٹسال، بیڈمنٹن، ایتھلیٹک، فٹبال اور ریسلنگ شامل ہیں ان کھیلوں کے فری کوچنگ کلاسز ایک ہفتے جاری رہیں گی

ان کوچنگ کلاسز کے نتائج اچھے آئے تو سال میں دو مرتبہ کرائیں گے ان کوچنگ کلاسز سے نوجوان ٹیلنٹ ابھرے گا جو مستقل میں اپنے شہر، صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

Related Articles

Back to top button