ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان
دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ 17سے 21 جنوری تک اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ہوگا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف راولپنڈی میں سہ روزہ میچ بھی کھیلے گی۔
یہ 19 سال میں ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ ٹور ہے۔
اسلام آباد؛ 24 دسمبر، 2024: نوازگوھر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال میں پہلا ٹیسٹ دورۂ پاکستان ہوگا آخری بار اس نے نومبر 2006 میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔
تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور دو بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔
ٹور شیڈول:
10-12 جنوری تین روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
17-21 جنوری – پہلا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
25-29 جنوری – دوسرا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
کھیل کے اوقات (ٹیسٹ میچز ):
پہلا سیشن – صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک۔
دوسرا سیشن ۔ 12بجکر 40 منٹ سے 2 بجکر 40 منٹ تک۔ (1300-1500، صرف جمعہ)
تیسرا سیشن – 3 بجے سے ساڑھے 4 بجےتک (1520-1650، صرف جمعہ)