کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا،
ٹیم کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے۔
دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ 17سے 21 جنوری تک اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ہوگا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف راولپنڈی میں سہ روزہ میچ بھی کھیلے گی۔
یہ 19 سال میں ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ ٹور ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے ٹیم کا اعلان کیا ہے، کریگ بریتھویٹ کپتان اور جوشوا ڈاسلوا نائب کپتان ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز سکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا، جو 10 اور 11 جنوری کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔
کرکٹ ویسٹ اندیز نے ٹیسٹ سیریز کے نئے شیڈول کو بھی اعلامیے کا حصہ بنادیا ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جائے گی۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا میچ ملتان کرانے کا اعلان کیا تھا۔
پہلا ٹیسٹ میچ 17 تا 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 جنوری کو ملتان میں شیڈول ہے۔
یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال میں پہلا ٹیسٹ دورۂ پاکستان ہوگا آخری بار اس نے نومبر 2006 میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔
تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور دو بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔
پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ سکواڈ
اعلان کردہ اسکواڈ میں کریگ براتھویٹ (کپتانی)، جوشوا ڈا سلوا (نائب کپتان)، ایلک ایتھاناز، کیسی کارٹی، جسٹن گریویز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز اور جومل واریکن شامل ہیں۔