اعوان حسین نے ڈی ایس او خیبر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) نو تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اعوان حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس ا?فیسر راہد گل ملاگوری،ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خورشید اقبال،فٹ بال ایسوسی ایشن کے زمید اللہ شنواری اور قسمت خان بھی موجود تھے۔
نئے تعینات ڈی ایس او خیبر اعوان حسین کا کہنا تھا کہ نئی ذمہ داریوں کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے، ضلع خیبر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت کھیلوں کے مزید فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،
کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ضلع خیبر کے متعلقہ حکام،مشران و کشران کے ساتھ ملکر سپورٹس کی ترقی پر کام کریں گے۔
علاقے کے کھلاڑیوں و نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں کے میلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی ضلع میں کھیلوں کی مد میں فنڈز لائے جائیں۔
اعوان حسین اسے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بوائز سکاﺅٹس پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بوائز سکاﺅنٹس اور ممبر ا?ف نیشنل کونسل کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔
وہ پراونشل سیکرٹری بوائز، پاکستان بوائز سکاﺅٹس کمشنر ا?ف سپورٹس (اعزازی) بھی رہ چکے ہیں 2013 اور 2018 میں انہیں صدارتی ایوارڈ، گورنر ایوارڈ اور چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاﺅٹس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔