سرینا ٹینس ماسٹر کپ کے مقابلے پشاور میں شروع ہو گئے
ٹورنامنٹ میں پاکستان نمبر ون عقیل خان اور دیگر ٹاپ 8 مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر ‘ اور انٹرنیشنل پلیئر اعصام الحق کی میڈیا سے گفتگو
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سرینا ٹینس ماسٹر کپ مقابلے آج سے پشاور میں شروع ہوگا ‘ٹورنامنٹ میں پاکستان نمبر ون عقیل خان اور دیگر ٹاپ 8 مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر ‘پاکستان کے قومی چیمپئن اور انٹرنیشنل پلیئر اعصام الحق نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) ضیا ءالدین طفیل،پاکستان نمبر ون عقیل خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں
اعصام انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر انہیں صرف 9 ماہ کا عرصہ ہوا ہے ان کی کوشش ہے کہ ملک بھر میں ٹینس کو پھیلائیں جس کے لئے مختلف شہروں میں مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے
پلان کے مطابق پشاور میں سرینا ماسٹرز کپ کے مقابلے آج سے شروع ہورہے ہیں جس میں مینز سنگلز‘مینز ڈبلز اور ویمنز سنگلز کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں آج آٹھ میچ منعقد ہوں گے جن کا آغاز صبح دس بجے سے ہورہا ہے‘
ستائیس دسمبر کو بھی آٹھ میچ منعقد کئے جائیں گے جبکہ اٹھائیس دسمبر کو فائنل اور اختتامی تقریب کا انعقاد ہوگا
‘پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا کہ نئے پلان کے مطابق سرینا ماسٹرز کپ کا آغاز پشاور سے کیا جارہا ہے‘اگلے سال یہ مقابلے کراچی‘ ملتان اور فیصل آباد میں بھی منعقد کئے جارہے ہیں‘
پشاور میں جلد ہی نیشنل ٹینس چیمپئن شپ منعقد کرائیں گے‘ ہماری کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول پر کام کریں اور ٹیلنٹ کو اوپر لائیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اس کی تلاش اور پھر اس کی ٹریننگ ضروری ہے اچھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا
کھلاڑیوں کو سری لنکا اور تھائی لینڈ بھی ٹریننگ کے لئے بھجوائیں گے پہلے بھی کھلاڑیوں کو بیرون ممالک بھجوایا اور اب بھی جو اچھے کھلاڑی نظر آئیں گے ان کو مکمل سپورٹ کریں گے‘
مینز سنگلز‘مینز ڈبلز اور ویمنز سنگلز کے مقابلے سال بھر کراتے رہیں گے‘فروری میں ان کیٹیگریز کے ٹاپ ایٹ کھلاڑیوں کے مقابلے فیصل آباد میں ہوںگے جبکہ رمضان کے دوران اسلام آباد میں سرینا ماسٹرز ٹینس کپ کے مقابلے منعقد ہوں گے
ایک سوال کے جواب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا کہ پشاورآکربہت اچھا محسوس کررہا ہوں مجھے خوشی ہے کہ میں خود بھی سرینا ماسٹرز ٹینس کپ میں پشاور میں کھیل رہا ہوں‘
انہوں نے کہا کہ پشاور میں جے ٹی آئی (آئی ٹی ایف ) پروگرام کے تحت 100 سے زائد کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی گئی اور بہت خوشی ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
بعد ازاں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں سرینا ماسٹرز ٹینس کپ کی تفصیلات اور شیڈول بتایا۔