سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عبدالعلیم لاشاری کا ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جاری فری کوچنگ کیمپ کا دورہ
کراچی (سپورٹس لنک) سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز گورنمنٹ آف سندھ عبدالعلیم لاشاری کا ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جاری ونٹر اسپورٹس کمپ کا دورہ کیا
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اسماعیل شاہ، شطرنج کوچ محمد واصف، بیڈمنٹن کوچ فرحان لاشاری، والی بال کوچ شاہد مسعود، تکونڈو کوچ مس سمیرا سید اور بڑی تعداد میں کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی اور دیگر افراد موجود تھے۔
سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عبدالعلیم لاشاری نے کمپ میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کے جذبے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا،
اسماعیل شاہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے کہا کہ محکمہ کھیل کی اولین ترجیح گرس روٹ لیول پر نئے ٹیلنٹ کوفروغ دلانا ہے، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 5 مختلف کھیل بوائز اور گرلز ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، شطرنج، والی بال، تکونڈو شامل ہیں ان کھیلوں کے فری کوچنگ کلاسز ایک ہفتے جاری رہیں گی ۔