کھیلوں کی فیڈریشنز کے الیکشنز کو مانیٹر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا قیام
پاکستان اسپورٹس بورڈ 7 ممبران کو منتخب کر لیا، 2 وکیل، 2 سابق اولمپینز سمیت 3 سابق آرگنائزر شامل
الیکشن کمیشن فیڈریشنز کے انتخابات اسپورٹس الیکشن ریگولیشن پاکستان کے مطابق کرائیگا
پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئینی ترمیم کے صفحات کا سوشل میڈیا پر چرچا، قومی فیڈریشن میں الیکشن کو سپروائزر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا قیام کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترامیمی آئین کے چند صفحات گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے.
پاکستان سپورٹس بورڈ کی ترمیمی آئین کی شک نمبر 17 (1، 2 اور 4) کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی فیڈریشن کے الیکشنز کو مانیٹر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے قیام اور انکے 7 ممبران کو منتخب کر لیا.
انکے ٹی او آر اور ذمہ داریاں بھی ترامیم میں شامل کرلئے گئے. پی ایس بی الیکشن کمیشن میں 2 ایڈووکیٹ، 2 سابق اولپمئینز سمیت 3 سابق آرگنائزر و سیکرٹریز بھی شامل ہیں.
جن میں اکرام الحق ایڈووکیٹ، انوارالحق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ونگ کمانڈر(ر) پرویز سعید میر، برگیڈیر (ر) مسرت اللہ خان، کرنل (ر) آصف ڈار، اولمپینز حسن سردار اور توقیر ڈار شامل ہیں. چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سمیت 2 الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے بورڈ میں نام بھیج دئیے گئے ہیں.
واضح رہے کہ پی ایس بی کے آئین کے قواعد کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ الیکشن کمشنر کی شرائط کا تعین کرنے کا مجاز ہے۔ اس کے علاوہ رول 17(5) اور 7 الیکشن کمیشن کے کام کی وضاحت کرتے ہیں۔
قاعدہ 27(a) بورڈ کو قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ضابطے قائم کرنے کا اختیار دیتا ہے، جس میں ان دفعات کی بنیاد پر جانچ پڑتال بھی شامل ہے.
الیکشن کمیشن سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات اسپورٹس الیکشن ریگولیشن پاکستان کے مطابق کرائے گا۔