اسلام آباد ۔ تیسری نیشنل بلائنڈ گیمز کا انعقاد ۔
آرچری میں کے پی کی ٹیم نے دو میڈل حاصل کرلئے
بلائنڈز گیمز میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔وسیم خان نے ارچری کے مقابلوں میں گولڈ جبکہ اسامہ نے براونز میڈل حاصل کرلیا ۔
یوں خیبرپختونخوا کی بلائنڈ ارچری ٹیم نے تیسری بلائنڈ گیمز میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
بلائنڈ ٹیم کی کارکردگی پر کے پی آرچری ایسوسی ایشن کی سیکرٹری سارہ خان نے دونوں تیر اندازوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے صوبے کیلئے اعزاز قرار دیا ہے ۔
انکے مطابق بلائنڈ ارچری میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے گولڈ اور براونز میڈل حاصل کرکے ثابت کیا کہ یہ سپیشل تیرانداز بھی کسی سے کم نہیں