نیشنل جو نیٸر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبر پختوانخوا ٹیم نے تین سونے ,3چاندی اور
تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)
لاہور میں جاری نیشنل جو نیٸر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2024میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ پیش کرتے ہویے3گولڈ 3سلور 3 براونز میڈلز حاصل کیے۔
انڈر 15 فاٸنل سنگلز کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے حسیب نے محمد ریان خان کو ہرا کر سونے کا تغمہ جیتا۔کے پی کے محمد ریان خان کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا۔
انڈر 17 سنگلز کے فاٸنل مقابلے میں خیبر پختونخوا کے حمداللہ نے پنجاب کے سیلمان خان کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتا۔اسی طرح انڈر 19 سنگلز کے فاینل میں پنجاب کے احمد گجر نے خیبر پختونخوا کے حاشرکوشکست دی ۔ اورخیبر پختونخواکے حاشرنے چاندی کا تمغہ جیتا۔
انڈر 19 کے ڈبلز کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے محمد زید اور نجم الثاقب نے فہد احمد اور حمداللہ کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتا اور خیبر پختونخوا کے ہی فہد احمد اور حمداللہ نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔
ڈاریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ خضرافضال چوھدری نے کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کیا۔ ٹیم کی کوچنگ حیات اللہ کر رہے تھے.
خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدرظفر علی خان,سیکرٹری امجد خان اور فنانس سیکرٹری صداقت شاہ نے اس کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد پیش کی
اورکہا کہ کچھ دن پہلے بیڈمنٹن ٹیم نے اسلام آباد میں اختتام پزیرہونے والی قاید اعظم گیمز میں بہترین کارکردگی کے بعد اب لاہور میں جونییر چیمپین شپ بھی شاندار کھیل پیش کیا
جو کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور کوچنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ خدمات کا نتیجہ ہے اور امید ظاہرکی کہ انے والے نیشنل گیمزمیں کے پی بیڈمنٹن ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گے