کرونا پینٹ قمر الیون چیلنجرز 7 سائیڈ کلب ہاکی لیگ ; کوالیفائنگ راؤنڈ میچز میں مزید چار میچز کھیلے گئے
حیدرآباد(رپورٹ عامر کفایت)
قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے زیر اہتمام کرونا پینٹ قمر الیون چیلنجرز 7 سائیڈ کلب ہاکی لیگ کے سینئر او جونیئر کیٹگری لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچز میں مزید چار میچز کھیلے گئے
پہلا میچ ریحان عمر ملک ہاکی کلب اور برکت بھائی جی الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں ایک اچھے مقابلے کے بعد ریحان عمر ملک ہاکی کلب 2-3 سے کامیابی حاصل کی
فاتح ٹیم کی جانب سے حسیب نے 3 گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ برکت بھائی جی الیون کی جانب سے 1 گول خنشعہ مغل اور 1 گول شامیر شیخ نے اسکور کیا آج کا دوسرا میچ قمر ہاکی الیون اور قمر اسپورٹس ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا
جس میں قمر ہاکی الیون نے 2-4 سے کامیابی اپنے نام کی قمر الیون کی جانب سے محمد شاہد نے 2 گول ، احد شیخ اور ریحان خان ایک ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ قمر اسپورٹس ہاکی کلب کی جانب سے فیضعان اور رمیز الدین نے آیک ایک گول اسکور کیا ۔
تیسرا میچ لطیف آباد ہاکی کلب اور عشرت ثانی ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں عشرت ثانی ہاکی کلب نے 5-7 سے کامیابی حاصل کی ۔ عشرت ثانی ہاکی کلب کی جانب سے 2 گول سمیر الدین 2 گول اسرار 2 گول نعمت اللہ محسود اور 1 گول اسامہ مغل نے اسکور کیئے
جبکہ لطیف آباد ہاکی کلب کی جانب سے 3 گول یاسر شاہ ،2 گول حمزہ خانزادہ نے اسکور کیئے۔ جونیئر کٹیگری کا میچ فخر الدین ہاکی کلب اور ریحان عمر ملک ہاکی کے مابین کھیلا گیا
جس میں ریحان عمر ملک ہاکی کلب نے 1-4 سے جیت کر فائنل کھیلنے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی فاتح جانب سے حسیب نے 2 گول، حذیفہ عارف اور ابرہیم ریحان نے ایک ایک گول اسکور کیا
ان میچوں میں ایمپائرنگ کے فرائض رضوان تنویر ، سعید اللہ ، محمد فیصل اور نعمان شاہد نے فرائض سر انجام دیئے ۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ کے انڈر 16 کیٹیگری اور سینئر کیٹیگری کے فائنل 29 دسمبر کو بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد نمبر 6 میں کھیلے جائینگے ۔