68ویں ڈی ایچ اے کراچی نیشنل سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،
اور اس سلسلے میں اہم اجلاس کراچی کے عبدالستار ایڈھی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے۔
افتتاحی میٹنگ کی صدارت ڈائریکٹر ٹورنامنٹ اولمپئن قمر ابراہیم نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ اولمپئن انجم سعید، اولمپئن کامران اشرف، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسلم نیازی، عظمت باشا اور
اسسٹنٹ امپائر مینیجر محسن علی خان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ٹورنامنٹ کے قوانین، بین الاقوامی ہاکی کے تازہ ترین اصولوں، اور ایونٹ کی کامیاب انعقاد کے لیے ضروری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیم مینجرز کے ساتھ ایک الگ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں تمام ٹیموں کے منیجرز کو چیمپئن شپ کے قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مقصد ٹورنامنٹ کے انتظامات کو شفاف اور مؤثر بنانا تھا۔
ٹیکنیکل آفیشلز اور امپائرز کے لیے بھی ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کھیل کے قوانین کی وضاحت، اور ایونٹ کے دوران ان کی ذمہ داریوں پر زور دیا گیا۔ اس اجلاس میں تمام تکنیکی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ ایونٹ کے دوران کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
چیمپئن شپ کے انعقاد میں ڈی ایچ اے کراچی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بُگٹی صاحب اور سیکرٹری اولمپین رانا مجاہد صاحب کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔
ان اجلاسوں کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایونٹ نہ صرف شاندار طریقے سے منعقد ہو بلکہ قومی سطح پر ہاکی کے فروغ میں ایک اہم قدم ثابت ہو۔