کرکٹ

قائداعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلہ : لاہور وائٹس نے سیالکوٹ کے خلاف 2 وکٹوں پر 240 رنز بنالیے

قائداعظم ٹرافی میں لاہور وائٹس نے سیالکوٹ کے خلاف 2 وکٹوں پر 240 رنز بنالیے۔

محمد عمران اور علی زریاب آصف کی 233 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ۔

عمران 132 رنز بناکر آؤٹ ، علی زریاب آصف 91 رنز پر ناٹ آؤٹ ۔

سیالکوٹ پہلی اننگز میں465 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اذان اویس کے168 رنز۔

محمد وحید نے124 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں

کراچی 28 دسمبر،2024۔

قائداعظم ٹرافی سہ فریقی مرحلہ : لاہور وائٹس کے محمد عمران اور علی زریاب آصف کی ڈبل سنچری اوپننگ پارٹنرشپ ۔

محمد عمران 132 رنز بناکر آؤٹ ، علی زریاب آصف91 رنز پر ناٹ آؤٹ

محمد عمران اور علی زریاب آصف کی ڈبل سنچری اوپننگ پارٹنرشپ کے نتیجے میں لاہور وائٹس نے سیالکوٹ کے 465 رنز کا مؤثر جواب دیا ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی کے سہ فریقی مرحلے کے میچ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر لاہور وائٹس نے 240 رنز بنائے تھے اور اس کی دو وکٹیں گری تھیں۔

محمد عمران اور علی زریاب آصف نے پہلی وکٹ کی شراکت میں233 رنز کا اضافہ کیا۔محمد عمران 18 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے132 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اطیب احمد5 رنز بنا پائے۔ علی زریاب 10 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل سیالکوٹ نے اپنی پہلی اننگز 336 رنز4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور اسکور میں129 رنز کا اضافہ کرپائی ۔

گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹر اذان اویس اپنے اسکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کرکے 168رنز پر حکمت اللہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

محسن ریاض نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے۔ کپتان عماد بٹ نے25 رنز اسکور کیے۔ شعیب اختر6 چوکوں کی مدد سے26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد وحید نے124 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ حکمت اللہ نے83 رنز کے عوض3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

لاہور وائٹس سیالکوٹ کے اسکور سے225 رنز پیچھے ہے اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!