3 روزہ قائد اعظم کراٹے چمپئن 2024 شپ کا شاندار اختتام 120کراٹیکاز کی بھرپور شرکت
محترمہ شریفان بی بی، اشفاق کھوکھر،غلام محمد خان، شاھد ساٹی، اصغر بلوچ، خالد رحمانی، ملک خالد اعوان، عزیز آسکانی، غلام یاسین، شگفتہ، سعید سیتھر،
نسیم بخاری نے کراٹیکاز میں ٹیم ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکٹس تقسیم کئے
کراچی ؛ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سابقہ سیکریٹری، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے-ڈو پاکستان کے چیف انسٹرکٹر و جنرل سیکریٹری سینسی عبدالرحیم کے مطابق
پاکستان کراٹے فیڈریشن سے رجسٹرڈ نکاپ کراٹے کے زیر اہتمام ککری اسپورٹس کمپلکس لیاری کراچی میں 3 روزہ قائد اعظم کراٹے چمپئن شپ کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے جس میں نکاپ کی 10 ٹیموں کے 120 میل اور فیمیل کراٹیکاز نے کا تا اور کمیتے کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی،
تین روزہ چمپئن شپ کا افتتاح سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی محمد اصغر بلوچ نے کیا، فائنلز اور تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی محترمہ شریفان بی بی فاؤنڈر چیئرپرسن پرشتش و استیش سوشل فاؤنڈیشن تھیں،اشفاق کھوکھر چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اے ایف کیٹریڈرز اینڈابراہم ایسوسی ایٹ،
شاھد ساٹی سیکریٹری اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ، حاجی غلام محمد خان ڈائریکٹراسپورٹس کمشنر کراچی، محمد اصغر بلوچ خزانچی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، محمد خالد رحمانی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، غلام یاسین چیئرمین سندھ کبڈی ایسو سی ایشن، شگفتہ،
انجینیئرسعید احمد سیتھر، محترمہ نسیم بخاری، شوشل کلب پاکستان کے ملک محمد خالد اعوان اور عبدالعزیز آسکانی نے ٹیم ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکٹس تقسیم کیں،
کاتا اور کمیتے کے مقابلون میں ریفری ججزکے فرائض ایشین کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائڈ ریفری سینسی عبدالرحیم نے انجام دئے جبکہ پینل میں سینسی کرامت اللہ خان، سینسی سید شاہنورحسین زیدی، سینسی شہباز خان، سینسی فاروق خان، سینسی سعید علی یوسفزئی، سینسی کبیر علی زیدی،
سینسی شبیہ رضا، سینسی جواد اقبال اور سینسی کبیر رحیم شامل تھے، نکاپ کراٹے کی جانب سے تمام مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا، محترمہ شریفان بی بی اور اشفاق کھوکھر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے،
نکاپ کراٹے کی جانب سے محترم اشفاق کھوکھر کے سالگرہ کی پرورقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اور سالگرہ کاکیک کاٹا گیا،پرشتش و استیش سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے ایکسی لینس ایوارڈ سینسی عبدالحمید، سینسی عبدالرحیم،
سینسی جبران خان، سینسی کرامت اللہ خان، سینسی فاروق کھتری، سینسی لطیف اللہ خان، سینسی شہباز خان، سینسی فاروق خان، سینسی سیداعظم خان، سینسی سعید علی یوسفزئی،
سینسی نادر احمد، سینسی کبیر علی زیدی، سینسی شبیہ رضا، سینسی عائشہ صدیقہ، سینسی مبشر خان، سینسی جواد اقبال، سینسی کبیر رحیم، سینسی عبدالستار خان، سینسی سید آصف علی شاہ، سینسی جہانزیب نوید اور سینسی باچا ذادہ کو دئے گئے،
قائد اعظم کراٹے چمپئن شپ میں نکاپ ٹائیگرز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کی ٹیم ٹرافی سینسی فاضل خان نے وصول کی، دوسری پوزیشن نکاپ ڈریگن کے سینسی سید کبیر علی زیدی اور نکاپ گنگز کے سینسی سعید علی یوسفزئی نے تیسری ٹیم ٹرافی مہماں خصوصی سے وصول کیں،
اپنی صدارتی تقریر میں مہمان خصوصی محترمہ شریفان بی بی اور محترم اشفاق کھوکھر نے سینسی عبدالحمید، سینسی عبدالرحیم اور سینسی جبران خان کا چمپئن شپ میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا،
کامیابی حاصل کرنیوالے تمام نکاپیئنز کو مبارک باد دی اور کہا انشااللہ جلد ہی نکاپ کراٹے کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں مارشل آرٹس اور اسپورٹس کے ادارے قائم کئے جائیں گے تاکہ ہمارے نوجوان کراٹے،
جمناسٹک، جوڈو، سیلف ڈفینس، فٹنس، کک باکسنگ، مکس مارشل آرٹس ٹریننگ کی تربیت حاصل کرکے نیشنل اور انٹر نیشنل سطح کے مقابلوں میں شرکت کرکے پاکستان کے پرچم کو بلند کریں۔