نیشنل بلائنڈ گیمز کا تیسرا ایڈیشن اتوار کو پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا ۔
چار روزہ ایونٹ میں پاکستان بھر سے خصوصی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں بلائنڈ فٹ بال، بلائنڈ جوڈو، بلائنڈ ارچری ،
بریل شطرنج، ایتھلیٹکس اوربلائنڈ بیس بال کے مقابلے ہوئے جن میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں اور فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے گئے ۔