چیلنجرز 7 سائیڈ ہاکی لیگ ; جی الیون نے ریحان عمر ملک ہاکی کلب کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا
کراچی(رپورٹ عامر کفایت)
قمر ہاکی الیون کے زیر اہتمامِ کرونا پینٹ قمر الیون چیلنجرز 7 سائیڈ ہاکی لیگ کے جونیئر کٹیگری بوائز اور گرلز پر مشتمل ٹیم برکت بھائی جی الیون نے ریحان عمر ملک ہاکی کلب کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا
فاتح ٹیم کی جانب سے شایان اویس اور ہسام اللہ نے ایک ایک گول اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ لیگ کے سینئر کیٹیگری کے فائنل میں قمر ہاکی الیون نے قمر اسپورٹس ہاکی کلب کو 1-5 سے شکست دے کر فائنل جیت لیا
فاتح ٹیم کی جانب سے احد شیخ نے 2 گول اسکور کیئے جبکہ محمد فیصل ، محمد شاہد اور منور حسین نے ایک ایک گول اسکور کیا قمر اسپورٹس کی جانب سے واحد گول احتشام الدین نے اسکور کیا
فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی جناب انجینئر صابر حسین قائم خانی ، مہمان خاص برگیڈیئر (ر) ارشد ملک اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ندیم احمد صدیقی تھے
جبکہ مہمان اعزازی سابقہ ہاکی کھلاڑی ادریس غوری تھے میچز کے اختتام پر مہمانوں کا لیگ میں شریک ٹیموں سے تعارف اور گروپ فوٹو کرایا گیا ۔
کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر صابر حسین قائم خانی کہا کہ حیدرآباد میں جب جب ہمیں اختیار ملا تو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نمائندوں نے اسپورٹس کی بحالی کےلئے گراؤنڈ بنائے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے
کہ اس کے بعد آنے والے لوگوں نے اس کو قابل کھیل رکھنے کے لیے کوئی کام نہیں کیا اس اسٹیڈیم کی صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہو رہا ہے میں جلد اس گراؤنڈ کی بحالی اور اسٹروٹرف کی تبدیلی کے لیے سندھ گورنمنٹ سے بات کرونگا ۔
اس لیگ کے شاندار انعقاد پر رضوان تنویر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ مہمان خاص ندیم احمد صدیقی نے اپنے خطاب میں حکومت سندھ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس گراؤنڈ کی ٹرف کو تبدیل کر نے کے لیے عملی اقدامات کرے ۔
برگیڈیئر ارشد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج گراؤنڈ پر اتنی بڑی تعداد میں گرلز اور بوائز کھلاڑی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس لیول پر یہاں ہاکی پر کام ہو رہا وہ یقیناً قابل ستائش ہے۔
آخر میں مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ جونیئر کیٹگری لیگ میں 3rd پوزیشن حاصل کرنے والی فخرالدین خان ہاکی کلب کے کھلاڑیوں میں جناب ادریس غوری اور کامران قریشی نے میڈلز تقسیم کیے
2nd پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ریحان عمر ملک کے کھلاڑیوں میں برگیڈیئر ارشد ملک نے ٹرافی اور میڈلز تقسیم کیے جبکہ سینئر کیٹگری کے رنرز اپ کی ٹرافی مہمان خاص جناب ندیم احمد صدیقی سابق ایم پی اے سے قمر اسپورٹس ہاکی کلب کے کپتان محمد یوسف نے وصول کی
جبکہ سینئر لیگ کی چیمپئین ٹیم قمر ہاکی الیون کے کپتان منور حسین نے مہمان خصوصی انجینئر صابر حسین قائم خانی سے ونر ٹرافی وصول کی۔
قبل ازیں سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے مہمان خصوصی کو اجرک ٹوپی اور شیلڈ پیش کی آرگنائزنگ کمیٹی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں میں سندھ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اجرک ٹوپی اور شیلڈ پیش کی ۔
حماد رضوان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حیدرآباد میں ہاکی کی بحالی اور فروغ کے لیے آپ لوگوں کی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم مل کر حیدرآباد کی یوتھ کو معاشرتی برائیوں سے بچا کر فزیکل اسپورٹس کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہو سکیں ۔
تقسیم انعامات کی اس پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ ممبر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کامران قریشی ، شاہز اسپورٹس کے غلام معین الدین ، عشرت علی خان ، ساجد شیخ ، محمد تقی ، محمد آصف راجپوت ، اسپورٹس جرنلسٹ عامر کفایت ،
سابق کرکٹر معین راجپوت ، ندیم عادل ، عبد الوحید کے علاؤہ کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آج کے فائنل میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض اسامہ مغل ، احد شیخ ، نعمان شاہد اور سعید اللہ قائم خانی نے سر انجام دیئے۔
کنشہ ظفر نے کمپیئرنگ کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ فیلڈ جیوری کے فرائض رانا باجی ، مس کہکشاں ، مریم سحر اور سمیر الدین نے انجام دیے ۔