"علی بہنوں کی شاندار کارکردگی:
سہرش اور مہوش نے اسکاٹش جونیئر اوپن 2024 میں برانز میڈل جیت لیا!”
پشاور سے تعلق رکھنے والی اسکواش کی نوجوان کھلاڑی، سحرش علی اور مہوش علی نے اسکاٹش جونیئر اوپن 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا۔
یہ مقابلہ ایڈنبرا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ سحرش علی نے انگلینڈ کی کیرن ملز کے خلاف زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ ان کی مہارت اور عزم نے انہیں اسکواش کے ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر مزید نمایاں کیا۔
دوسری طرف، مہوش علی نے امریکہ کی ایلویس لیون کے خلاف شاندار فتح حاصل کی اور برانز میڈل جیتا۔ مہوش کی جاندار کارکردگی نے ان کی محنت اور لگن کا ثبوت دیا اور انہیں ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر تسلیم کروایا۔
یہ دونوں بہنیں پشاور، پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اپنی تربیت سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبرپختونخوا سے حاصل کی۔ ان کی کامیابیاں نہ صرف پشاور بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں،
اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان کھلاڑیوں میں عالمی سطح پر کارنامے انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے۔