نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹس میں نام درج کروا دیے
پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لئے ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نے پلیئر ڈرافٹس میں اپنے نام درج کروا دیے۔
پی ایس ایل ایڈیشن 10 کھیلنے کے لئے اب تک درجنوں کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج کروا چکے ہیں، اب ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نے بھی پی ایس ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پی ایس ایل کے لئے ڈیوڈ ولی، جیسن رائے،ڈیوڈ ملان، سیم کرن، ٹام کوہلر-کیڈمور،ڈیرل مچل، رائلی روسو،سکندر رضا، ایلکس کیری، مستفیض الرحمان، آل راؤنڈر شکیب الحسن، عثمان خواجہ اور دیگر ناموں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اس بار پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا۔