2024 راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں سب زیادہ 40 ریکارڈز توڑنے میں کامیاب
28 ریکارڈز گنییز نے منظور کرلیے سرٹیفیکٹ بھی جاری کر دیے
جبکہ مختلف کیٹیگری کے 12 سے زائد ریکارڈ کے رزلٹ کا انتظار
انفرادی طور پر 125 ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی راشد نسیم 2024 میں میں بھی سرفہرست
جبکہ 2024 3 ریکارڈ کو دنیا کے سب بہترین ریکارڈز کی فہرست میں شامل کیا گیا راشد نسیم 5 سال میں یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں اس سال رومنیہ کے ٹی وی شو میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا
پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بننے والے راشد نسیم اب تک جرمنی ۔رومانیہ ۔اٹلی ۔سنگاپور ۔چایئنہ۔کوریا میں 11 سے زایئد انٹر نیشل ٹی وی شوز میں پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز بھی صرف راشد نسیم کو حاصل
جبکہ اس سال بھارتی ماسٹر انڈین گوٹ چیلنج میں راشد نسیم کو اوپن چیلنج کر کے بھی نہ ہرا سکا شلپا سیٹھی کے سامنے ناکام
تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے 2024 میں ماشل آرٹس کی مختلف کیٹیگری میں ریکارڈز بناۓ جس میں بریکنگ نن چکو ۔اسٹک ۔باکسنگ پنچ ۔فٹنس ۔ کیٹیگری شامل ہیں راشد نسیم نے بھارت جرمنی ۔انگلینڈ ۔مصر امریکہ چایئنہ ۔کے ریکارڈز کو پاکستان کے نام کیا
جس ہاتھ سے انڈا پکڑ کر 289 اخروٹ توڑ کر جرمنی کا ریکارڈز توڑا جبکہ کہنی سے 30 سیکنڈ میں 169 اخروٹ سر کے ساتھ 30 سیکنڈ میں 39 کین کو پھاڑ ڈالا جبکہ ایک منٹ میں سر سے 43 ناریئل کو توڑنا ، اور پنچ کی مدد سے ایک منٹ میں 120 چوپ اسٹک کو توڑنا سر کی مدد ایک منٹ میں 77 یارڈ اسٹک کو توڑنا ان کے بہتریں کارناموں میں سے ایک تھا
جبکہ اگر باکسنگ پنچ کیٹیگری میں میں فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ انگینڈ سے چھین کر پاکستان کے نام کیا جس میں ایک منٹ میں 298 کے مقابلے میں 346 مکے لگاۓ
راشد نسیم نے فٹنس کیٹیگری میں بھی متعدد ریکارڈز پاکستان کے نام کیے جس میں ایک منٹ میں 40 پاؤند کے ساتس 110 جمنگ جیکس 60 پاؤنڈ کے ساتھ 106 اور 80 پاؤنڈز کے سارھ 93 جمنگ جیکس لگانے کے مشکل ترین ریکارڈز شامل ہیں
نن چکو کیٹیگری میں راشد نسیم نے چایئنیز ماسٹرز کو شکست دی ایک منٹ میں نن چکو سے 80 غبارے پھاڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کیا
جبکہ نن چکو کے ساتھ 100 کلے ٹارگٹ کو توڑنا نکو چکو کے ساتھ ماربل ٹایئل توڑنا اور ایک منٹ میں ننچکو کو 198 مرتبہ گھما کر پاکستان کا نام اونچا کیا بات یہاں ختم نہیں ہوئ راشد نسیم نے ایلبو اسٹریئک کیٹیگری میں بھی ریکارڈ بنایا جس میں ایک منٹ میں 366 مرتبہ کہنی کو کامیابی کے ساتھ ہٹ کیا