سرسید چیزئیس اکیڈمی میں جاری”شہریار ملک ٹینس ٹورنامنٹ2024-25“ اختتام پزیر
اسلام آباد۔ 2 جنوری، 2024۔۔پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس نے سرسید چیزیئس ٹینس اکیڈمی میں ”شہریار ملک ٹینس ٹورنامنٹ 2024-25“کا کامیاب انعقاد کیا
جس کی اختتام رنگارنگ تقریب سے کیا گیا۔اس ٹورنامنٹ کا افتتاح چیزئیس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منظرریاض نے ڈیویس کپ کے سابق نمبر ون پاکستانی ٹینس کھلاڑی راشد ملک (تمغہ امتیاز) کے ہمراہ کیاتھا۔
ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹگریز کی 50سے زائدانٹریز ہوئیں جس میں انڈر 14 بوائز، انڈر 12 بوائز، انڈر 12 گرلز، انڈر 10 بوائز، انڈر 10 گرلز، انڈر 8 بوائز اور انڈر 8 گرلز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے ٹینس کھلاڑیوں نے شرکت کی ان میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جو اس سے قبل بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہا کہ،”چیزئیس میں، ہم کھیلوں کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ شہریار ملک ٹینس ٹورنامنٹ کو ملنے والی زبردست پزیرائی پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ہمیں ان نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت پر فخر ہے اورمستقبل میں ہم ایسے مزید اقدامات کے منتظر ہیں۔“
مقامی سطح پر منعقدہ ٹورنامنٹ نے قومی سطح پرپزیرائی حاصل کی جوپاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں میں ٹینس کے لیے بڑھتے ہوئے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ چیزئیس کی طرف سے ٹورنامنٹ کے ونر اوررنر اپ کو ٹرافیاں اور گفٹ واؤچرز سے نوازا گیا۔