پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے لئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے۔
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل 10 کے لیے دستیابی کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ اور لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کی جانب سے کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 10 میں رجسٹریشن کے بعد ڈیوڈ وارنر نے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ اور ایلکس کیری کے علاوہ مختلف ممالک کے دیگر پلیئرز کو جوائن کرلیا ہے۔
جیسن ہولڈر پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، اس سے قبل وہ آئی پی ایل، سی پی ایل اور دوسری لیگز میں شامل رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے
بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی اور ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے۔
نیوزی لینڈ سپیڈ سٹار ایڈم ملن بھی ڈرافٹ میں شامل ہو گئے ہیں، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا، پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا، فرنچائزز 4 جنوری کو ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔