نوجوانوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا ; مریم کیریو
حیدرآباد(رپورٹ عامرکفایت)
نوجوانوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو کا اچھا اقدام ہے اس تربیتی کیمپ سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے
ان خیالات کا اظہارڈویزنل ڈائریکٹر سندھ انفارمیشن ڈپارٹمینٹ حیدرآباد ارشاد علی چانڈیو نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا محکمہ کھیل حیدرآباد اور امور نوجوانان سندھ کے زیراہتمام حیدرآباد حیسکو گرائونڈ میں سات روزہ انڈر 16 ونٹر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ونٹر کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب میں ڈویزنل ڈائریکٹر سندھ انفارمیشن ڈپارٹمینٹ حیدرآباد ارشاد علی چانڈیو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقعے پر بین الااقوامی کوالیفائیڈ کوچز کی جانب سے انڈر 16 بچوں و نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں میں زبانی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کوچز کا درجہ اساتذہ کا ہے اور ان کی عزت و تکریم ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کے سندھ اسپورٹس و امور نوجوانان کے صوبائی وزیر محمد بخش مھر کی کاوشوں سے اب حیدرآباد سے مختلف کھیلوں کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوان نیشنل اور انٹرنیشنل مرحلے تک پہنچ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکے کوچنگ کے لیئے کھیلوں میں بچوں کا انتخاب گراس روٹ سے ہونا چاہیئے تاکہ انکے اپنے پسندیدہ کھیل میں پرفام کرنے میں بنیاد مظبوط رہے,
انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل اور امور نوجوانان سندھ نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر بہترین کھلاڑی بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
تقریب میں بین الااقوامی کوچ مستقیم انصاری, ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن صنم بلوچ, اسکیٹنگ کوچ کبیر,فٹبال کوچ حمیرا راجپوت، خالد خان،باکسنک کوچ اکبر خان، احمد خان انفارمیشن آفیسر غلام شبیر آرائیں,
انفارمیشن آفیسر صوبیہ سلیم، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکشن ریحانہ بھٹی، پرویز احمد، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن فیضان شیخ، ایس ایم ندیم، عائشہ پرویز،اسلم خان اور دیگر موجود تھے
کمپرئنگ کے فرائض یاسین شیخ نے انجام دیئے آخر میں حصہ لینے والے بچوں کے سرٹیفکٹ دیئے گئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو کی طرف سے کوچز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔