پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
عارف سعید کا صدر اور خالد محمود کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونا پاکستان بھر کی اسپورٹس فیڈریشن کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے، صدر امجد عزیز ملک
امید ہے پی او اے کی نومنتخب قیادت میں پاکستان عالمی مقابلوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا، اصغر عظیم
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)
اے آئی پی ایس ایشیاءکے سیکرٹری جنرل اور پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک ، سیکرٹری جنرل محمد اصغر عظیم سمیت فیڈریشن کے تمام عہدے داروں نے اپنے مشترکہ تہنتی بیان میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عارف سعید اور سیکرٹری خالد محمود سمیت منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مشترکہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عارف سعید کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر اور خالد محمود کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا ملک بھر کی قومی فیڈریشنز کا ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سپورٹس جرنلزم کی ترقی و فروغ اور سپورٹس جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کے لئے ان کا ساتھ دے گی،
جبکہ اصغر عظیم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب صدر و سیکریٹری جنرل کی قیادت میں پاکستان بین الاقوامی مقابلوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔