ڈی رائل آرچرز نے سندھ یوتھ آرچری ٹورنامنٹ جیت لیا
یو ایس اے لیول فو رآرچری کوچ اور
سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید اعجاز علی مہمان خصوصی تھے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)
ڈی رائل آرچرز نے سندھ یوتھ آرچری ٹورنامنٹ جیت لیا،باکمان آرچری کلب نے دوسری اور آئی بی اے کراچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،
ڈی رائل آرچرز کلب اور باکمان کلب کے زیر انتظام اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے آرچری ایرینا میں منعقدہ اس ایونٹ میں کراچی کے معروف تعلیمی اداروں اور فعال آرچری کلبز کے تیر اندازوں نے شرکت کی تھی۔
اختتامی تقریب کے موقع پریو ایس اے لیول فور آرچری کوچ اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید اعجاز علی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب تیر اندازوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔
نتائج کے مطابق انڈر15کی بوائز کیٹیگری میں پی وائی ایس ڈبلیو اے کے شامیر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دی لیب اسکول کے مصطفی احمد دوسرے اور باکمان نے فائق نعیم تیسرے نمبر پر رہے،
گرلز میں باکمان کی مناحل فواد پہلی،اے ایم آئی اسکول کی سارہ لاکھانی دوسری اور این جے وی اسکول کی عائشہ عدنان تیسری پوزیشن کی حامل قرار پائیں۔
انڈر17بوائز کیٹیگری میں ہیپی ہوم اسکول کے محمد دیان الدین سر فہرست رہے جبکہ باکمان کے حسن عمران نے دوسری اور ہائی برو کالج کے اسماعیل الہٰی نے تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا،
گرلز میں اے ایم آئی اسکول کی عائشہ لاکھانی نے پہلی،سٹی پی ایف چیپٹر کی سنیناہ سراج نے دوسری اوربیکن ہاؤس کی بتول فاطمہ نے تیسری پوزیشن پائی۔
انڈر19بوائز کیٹیگری میں ڈی رائل آرچر زکے سید ابراہیم پہلے،آئی بی اے کراچی کے شارق بیگ دوسرے اور باکمان کے یمان باری تیسرے نمبر پر رہے،
گرلز میں ڈی رائل آرچرز کی سکینہ نے پہلی،باکمان کی سمیکا باری نے دوسری اور کریڈو کالج کی کنز الایمان نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔انڈر21بوائز کیٹیگری میں کریڈو کالج کے عمر خان نے پہلی،
آئی بی اے کراچی کے محمد اشعر بشیر نے دوسری اور سید عبداللہ نے تیسری جبکہ گرلز میں ڈی رائل آرچر زکی بتول فاطمہ نے پہلی اور سروش جنید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بوائز کی اوپن ایج کیٹیگری میں آئی بی اے کراچی کے معاذ بن کاشف نے پہلی،ڈٰ ی رائل آرچرز کے اریب حسین نے دوسری اور میثم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گرلز میں ڈی رائل آرچرز کی صنوبر امین پہلے،شیلا انجم دوسرے اور رباط آرچری کلب کی سارہ حزیفہ تیسرے نمبر پر رہیں۔