جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے پہلے اننگز کے 616 رنز کے جواب میں پاکستان کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
ہفتہ کے روز جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 616 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ہی محض 2 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان شان مسعود 2 رنز پر کاگئسو ربادا کی گیند پر ڈیوڈ بیڈنگھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ بھی محض 18 کے مجموعی اسکورپر گر گئی جب کامران غلام کو 12 رنز مارکو جانسن نے کلین بولڈ کر دیا، تیسری وکٹ 20 کے مجموعی اسکور پر گری جب سعود شکیل صفر پر کاگئسو ربادا کی گیند پر ڈیوڈ بیڈنگھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت سابق کپتان بابراعظم اور وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔
اس سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 616 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر بیٹر ریان رکیلٹن نے ڈبل سینچری کے ساتھ 259 رنز بنا کرپاکستان کے لیے رنزوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
دوسرا روز ؛ جنوبی افریقا نے کھیل کے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کیا، ریان رکیلٹن 259 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بلے بازوں میں کائل ویرین 100، مارکو جینس 62، کیشو مہاراج 40، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 اور کیوینا مفاکا 0 کے سکور پر پویلین لوٹے۔
کیگیسو رباڈا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی آخری بال پر کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ 18 رنز کے مجموعے پر کامران غلام 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پہلا روز ؛ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل مکمل ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز اسکور کر لیے۔
72 رنز پر 3 وکٹیں گر جانے کے بعد جنوبی افریقی اوپنر رائن رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان 235 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کر دیا۔
ریان ریکلٹن 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور ان کے ساتھ ڈیوڈ بیڈنگھم 4 رنز کے ساتھ تھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم 17، ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے دو جبکہ خرم شہزاد اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون ; شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور محمد عباس پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون ; ٹمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرام، ریان رکیلٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبسم ڈیوڈ بیڈنگھم، کیل ویرینے، مارکو جنسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور کوینا ماپاکھا جنوبی افریقہ کی پلینگ الیون میں شامل ہیں۔