پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے لاہور قلندر کے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
پی ایس ایل کے قوانین کے مطابق ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ آٹھ کھلاڑیوں کو ری ٹین کر سکتی ہے۔ لاہور قلندر کے ری ٹین کیے گے 8 کھلاڑیوں میں کپتان شاہین شاہ آفریدی شامل
ہر سیزن کی طرح اس بار بھی لاہور قلندر نے اپنے کور کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ لاہور قلندر نے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری میں ری ٹین کیا۔
اس کے علاوہ لاہور قلندرکے پوسٹر بوئے اور براینڈ ایمبیسیڈر حارث روف کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا۔ ان کے ساتھ ڈائمنڈ کیٹیگری میں زمبابوے کے کپتان آل راونڈر سکندر رضا کو بھی رکھا گیا۔
گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، زمان خان اور جہانداد خان شامل۔ نمیبیا کے آل راونڈر ڈیوڈ ویسا کو سلور کیٹیگری میں ری ٹین کیے گیا۔ یہ کھلاڑی صرف سکواڈ کا ہی نہیں بلکے ہماری فیملی ہیں قلندر کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین
ری ٹین کیے گے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا آسان نہیں تھا۔ قلندر کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا جن کھلاڑیوں نے بھی لاہور قلندر کی کٹ پہنی ہے ان کی دل میں خاص جگہ ہے۔ یہ کھلاڑی ہمیشہ لاہورُقلندر کی میراث کا حصہ رہیں گے۔
ری ٹینشن صرف کنٹریکٹ نہیں بلکے ایک ساتھ مل کر ٹیم کی لیگیسی بنانا ہے۔ ری ٹینشن پی ایس ایل لیگ کا سب سے مشکل مراحلہ ہوتا ہے پی ایس ایل ڈرافٹ 11 جنوری کو ہونے جا رہا ہے
ڈرافٹ میں لاہور قلندر سکواڈ کے باقی کے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں پہلی باری لاہور قلندر کی ہے۔