پشاور سکریبل لیگ، پڑھتا، کھیلتا اور آگے بڑھتا پاکستان۔
پہلے پشاور انٹر سکول سکریبل ورڈز کپ اور سپر شطرنج چیلنج کپ میں کون بنے گا چیمپینز کا چیمپین۔ ہائی وولٹیج مقابلوں میں سینکڑوں طلبا و طالبات جیت کی لگن لیئے میدان میں اتریں گے۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، انعامات کی برسات لیئے مہمانوں کی سرزمین خیبر پختنخواہ میں پہلی بار سجے گا دنیا کی دو بہترین مائنڈ سپورٹس شطرنج اور سکریبل کا بڑا میلہ وہ بھی ایک ساتھ، میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں سینکڑوں شطرنج اور سکریبل سٹوڈنٹس پلئیرز مارچ پاسٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
پشاور چلڈرن آکیڈمی سکول اینڈ کالج فیز 3 حیات آباد میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ محمد وقار ۔
دنیا بھر کے کروڑوں طلبا و طالبات کو تعلیمی میدان میں بہترین فوائد دینےاور دنیا بھر کے سٹوڈنٹس کے دلوں پر راج کرنے والی دنیا کی نمبر ون ایجوکیشنل گیم سکریبل کی حیات آباد پشاور میں شاندار انٹری،
پہلا پشاور انٹر سکول سکریبل ورڈز کپ فروری 2025 میں منعقد ہو گا۔ سینکڑوں طلبا و طالبات سکریبل ورڈز کپ اور سپر شطرنج چیلنج کپ میں شرکت کرسکیں گے۔
محمد وقار، سکریبل کوآرڈینیٹر و ڈویلپمینٹ آفیسر چیس فیڈریشن آف پاکستان۔
دنیا کی بہترین اور ورلڈ کلاس نمبر ون ایجوکیشنل گیم سکریبل کی افادیت اور انٹر سکول سکریبل ورڈز کپ کی شاندار آفرز نے حیات آباد پشاور آتے ہی دھوم مچا دی۔ سکریبل گیم نے والدین، پرنسپلز، اساتذہ سمیت تمام طلبا و طالبات کے دل جیت لیئے۔
تمام سٹوڈنٹس پشاور وخیبر پختنخواہ کی تاریخ کا پہلا سکریبل ورڈز کپ کھیلنے اور جیتنے کے لیئے میدان میں اتریں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر مس فوزیہ۔ پشاور چلڈرن آکیڈمی سکول اینڈ کالج فیز 3 حیات آباد پشاور۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وقار نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں ایک ٹیم پشاور اور 7 ٹیمیں حیات آباد کے ہر فیز سے شرکت کرسکیں گی۔ ہر ٹیم میں کلاس 3 سے کلاس 8 تک کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
ہر کلاس میں 10 سٹوڈنٹس پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اپنے سکول یا اوپن انٹری رجسٹریشن حاصل کر کے ایونٹ میں شامل ہو سکیں گے۔
ایونٹ میں شرکت کرنے پر کے پی سکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے مخصوص کیٹیگریز میں جو سٹوڈنٹس رجسٹرڈ ہوں گے ان کو بہترین کوالٹی کا سکریبل گیم سیٹ، سکریبل انٹرنیشنل پلئینگ رولز کی ٹریننگ کے ساتھ پاکستان یا پی ایس ایل کی کسی بھی فیورٹ ٹیم کی ٹی شرٹ بھی تحفتاً مہیا کی جا رہی ہے۔
سپر شطرنج چیلنج کپ فیڈے ریٹیڈ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان یا پی ایس ایل کی کسی بھی فیورٹ ٹیم کی ٹی شرٹ اور تمام نئے پلئیرز کی فیڈے آئ ڈیز بھی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے مہیا کی جا رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وقار نے بتایا کہ پہلے پشاور انٹر سکول سکریبل ورڈز کپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ سکریبل گیم نے بہت سے سٹوڈنٹس کا دل پڑھائی کی جانب راغب کر دیا ہے۔
بہت خوشی کی بات ہے کہ مزید والدین بھی بچوں کو اس ورلڈ کلاس لرننگ ایکٹیویٹی سکریبل میں شرکت اور گھر میں ریگولر کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہیں تاکہ بچے بہترین سٹوڈنٹس بن سکیں۔
ہر سکریبل ٹورنامنٹ میں سٹوڈنٹس کی مزید تعداد میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکریبل گیم تعلیمی میدان میں سٹوڈنٹس کو بہترین مدد فراہم کر رہی ہے ساتھ ہی ساتھ بچےموبائل، سکرین ٹائم کے بے جا اور غلط استعمال سمیت موبائل فائٹنگ گیمز سے بھی دور اور پڑھائی کے قریب ہو گئے ہیں۔
پہلے بچے موبائل اور سکرین ٹائم میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے میں مصروف تھے لیکن جب سے سکریبل گیم کی جانب رحجان ہوا ہے اور کے پی سکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹورنامنٹ میں رجسٹریشن کرنے پر بہترین کوالٹی کا جو سکریبل بورڈ ملتا ہے اس پر کھیلنے سے نہ صرف بچے بلکہ تمام فیملیز بھی مستفید ہو رہی ہیں ۔
سکریبل گیم کی افادیت سے والدین کے اعتماد میں اضافہ اور بچوں کی تعلیمی سر گرمیوں میں بھی مثبت اثر پڑ رہا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ جو بچے سکریبل ریگولرکھیل رہے ہیں
ان کو اپنے کورس کے تمام سبجیکٹس کے سوال و جوابات حرف بہ حرف بمعہ سپیلنگ آسانی سے یاد ہو رہے ہیں۔ جو ان کو روٹین ہوم ورک جلد مکمل کرنے سبجیکٹس ٹیسٹس اور ہر امتحان کی تیاری میں بھی مکمل مدد فراہم کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں لاکھوں بچے ہوم ورک ٹائم پر مکمل نہیں کر پاتے اس وجہ سے بھی بچے مختلف فیزیکل کھیلوں میں حصہ نہیں لیتے، سست رہتے ہیں اور کئی بچے گھنٹوں گھنٹوں موبائل میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے میں مصروف ہیں
جن کی وجہ سے کئی والدین پریشان رہتے ہیں۔ محمد وقار نے مزید کہا کہ سکریبل گیم کھیلنے سے یہ تمام پریشان کن مسائل اور عادات بھی بچوں سے جلدی ختم ہوتی ہیں اور تمام فیملی ممبرز ایک دوسرے کو وقت بھی دیتے ہیں
اور انگریزی زبان کے مختلف الفاظ بنا کر ایک دوسرے کے علم میں اضافہ بھی کرتے ہیں سکریبل گیم کی بدولت تمام طلبا و طالبات وقت پر اور آسانی سے اپنا اپنا ہوم ورک جلد مکمل کر سکتے ہیں اور پھر مختلف فیزیکل کھیلوں میں شرکت کر کے اپنی فیزیکل فٹنس بھی مزید بہتر کر سکتے ہیں۔
ورلڈ کلاس ایکٹیویٹی سکریبل سے ان کی ایجوکیشن لرننگ میں مزید بہتری آتی ہے اور تمام طلبا و طالبات اکیڈیمک ایکسیلینسی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل و انٹرنیشنل لیول کالجز یونیورسٹی ایڈمیشن، سکالر شپس،
ماہانہ وظائف بھی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوم ورک جلد مکمل، ٹیسٹس یا امتحانات کے جلدی یاد ہونے کے ساتھ ساتھ فیزیکل کھیل کھیلنے سے ان کی جسمانی نشوونما بھی بڑھے گی۔
اب یہ والدین سمیت تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں و متعلقہ اداروں نے سمجھنا ہے کہ سکریبل گیم تمام سٹوڈنٹس اور فیملیز کے لیئے دور حاضر کی کتنی اہم اور اولین ضرورت ہے۔
سکریبل گیم کی بدولت نہ صرف سٹوڈنٹس کا شمار صف اول کے سٹوڈنٹس میں ہو گا بلکہ تمام کھیلوں میں شرکت ملک بھر کے تمام کھیلوں کے گراونڈز آباد کر دے گی
اور تمام کھیلوں میں گراس رووٹ لیول سے بہترین ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ جو کہ مستقبل قریب میں تمام کھیلوں میں کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔