دوسری ؐکراچی میراتھن میں چار ہزار افراد نے حصہ لیا: انتظامیہ
کراچی، 5 جنوری، 2025 : نوازگوھر
دوسری کراچی مراتھن میں تقریبا 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے اور دیگر ممالک سے ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔
فل میراتھن اسرار محمد نے جیتی جن کو پانچ لاکھ کا انعام دیا گیا اور دوسرے نمبر پر محمد ریاض ہیں جنہیں ڈھائی لاکھ کا انعام دیا گیا۔خواتین میں انب خان اور زیبہ شاہ نے اول اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔انہیں بھی پانچ لاکھ اور ڈھائی لاکھ کا انعام دیا گیا۔
ہاف میراتھن میں محمد اجہر نے اول اور قاسم باجوا نے دوسری پوزیشن حاصل کی انہیں 50 ہزار اور 40 ہزار کا انعام دیا گیا۔
خواتین میں ممتاز نعمت نے اول پوزیشن حاصل کی اور دعا نزاکت نے دوسری۔انہیں بھی 50 ہزار اور 40 ہزار کے انعامات دیے گئے۔
کراچی میراتھن میں مکمل میراتھن، ہاف میراتھن، 5K، اور ریلے میراتھن شامل ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ہر عمر اور فٹنس لیول کے شرکاء جوش و خروش سے مختلف دوڑوں میں حصہ لیا۔ مختلف ممالک جن میں جاپان جرمنی پولینڈ اور امریکہ شامل ہے ایتھلیٹس اور دیگر افراد نے شرکت دی۔
سپورٹس ان پاکستان کے سی ای او شعیب نظامی نے ایونٹ کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی مراتھن شہر کے ساتھ ساتھ پورے ملک کا ایک اہم سالانہ ایونٹ ہے ۔
جس میں عوام وخواص نے بھرپور شرکت کی۔ کراچی میراتھن ایتھلیٹس، دوڑ اور فٹنس کے شوقین افراد کو اکٹھا کرتا ہے۔ جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین، حضرات اور بچے مختلف دوڑوں میں حصہ لیا۔