کرکٹ

کراچی ؛ کھتری پریمیئر لیگ سیزن 3 کے ٹرائلز کا آغاز

کھتری پریمیئر لیگ سیزن 3 کے ٹرائلز کا آغاز،پہلے مرحلے میں مسلم کھتری برادری کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)

کھتری پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کا آغاز ہو گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر منگل کو کے پی ایل ٹرائلز کے پہلے روز مسلم کھتری برادری کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں جوش و خروش سے شرکت کی۔

ٹرائلز کو احسن انداز میں منعقد ہوئے اس موقع کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لئے کے پی ایل کی جانب سے تشکیل دی گئی مضبوط سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد ممبران عمر رشید اور کوآرڈینیٹر صادق کھتری، محمد یاسین منیم شامل تھے۔

ٹرائلز کے موقع پر پر موجود کھتری پریمیئر لیگ کے روح رواں صادق کھتری نے کہا کہ کھتری پریمئر لیگ کے ذریعے برادری کے نوجوان اور با صلاحیت کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے بہترین مظاہرے کے بھیلئے ایک شاندار، مضبوط اور منفرد پلیٹ فارم کی فراہمی ہمارا مشن تھا،

آج کے ٹرائلز ہمارے ارادوں کی جانب سے تیسرا قدم ہے، ٹرائلز میں بڑی تعداد میں کھتری برادری کے نوجوان کھلاڑیوں موجودگی سے یقین ہو گیا ہے کہ مزکورہ لیگ سے مستقبل کے کئی نوجوان سپر سٹار آئیں گے

اور یہی ہمارا عزم بھی ہے۔ کھتری پریمیئر لیگ میں کھتری برادری کرکٹ کے شائقین کے لیئے خوشی کی خبر ہے ۔ کے پی ایل کے ڈرافٹنگ میں جگہ بنانے والے منتخب کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ کے پی ای کے ٹرائلز 8 جنوری تک شیڈول کئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!