آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ.پاکستان ٹیم کا کراچی میں 9 روزہ تربیتی کیمپ ختم
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کراچی سے براستہ دئبی ملائشیا روانہ ہو گی
اسلام آباد ؛ 09 جنوری،2025 ؛ نوازگوھر
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا کراچی میں 9 روزہ تربیتی کیمپ ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کراچی سے براستہ دئبی ملائشیا روانہ ہو گی۔
پاکستان ٹیم کی قیادت کومل خان کریں گی۔16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان سکواڈ میں کومل خان (کپتان) ضوفشاں ایاز (نائب کپتان) ، علیسہ مختیار اریشہ انصاری فاطمہ خان ہانیہ احمر ماہم انیس ماہ نور زیب میمونہ خالد مناہلقرۃ العین راویل فرحان شہر بانو طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں۔
گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان کا 20 جنوری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
پاکستان کا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔پاکستان کے تینوں میچ ملائیشیا کے شہر جوہور کے جے سی اے اوول میں کھیلے جائیں گے۔