گلف جائنٹس کی مضبوط اسکواڈ کے ساتھ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی پر نگاہ
دبئی ; آئی ایل ٹی 20 کا تیسرا سیزن 11 جنوری سے شروع ہورہا ہے، اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس لیگ کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ یہ ٹیم اور دلچسپ مہم کی تیاری میں مصروف ہے۔
افتتاحی سیزن میں ٹائٹل جیتنے اور دوسرے سیزن میں پلے آف میں جگہ بنانے والی گلف جائنٹس رواں سال اپنا تاج دوبارہ حاصل کرنے کی خواہشمند ہے۔
ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اینڈی فلاور اور کپتان کے طور پر جیمز ونس کا امتزاج مقامی اور بین الاقوامی دونوں کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط لائن اپ قیادت جاری رکھے گی جس میں ٹم ڈیوڈ ، ٹام کرن ، ٹائمل ملز اور دیگر شامل ہیں۔
ٹیم میں ایان خان، زوہیب زبیر کے علاوہ نئے ابھرتے صغیر خان اور عزیر خان جیسے مقامی ٹیلنٹ بھی شامل ہیں جو گزشتہ برس اکتوبر میں آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ لیگ جیتنے والی گلف جائنٹس ٹیم کا حصہ تھے۔
گزشتہ سیزن میں 6.83 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کرنے والے ایان خان گلف جائنٹس کے بولنگ لائن اپ کا اہم حصہ ہیں۔ ایک اور مقامی نوجوان کھلاڑی زبیر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ گزشتہ سیزن میں اپنی متاثر کن کارکردگی کے بعد چمکیں گے اور گیند کے ساتھ ایک قابل عمل آپشن ثابت ہوں گے۔
بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز صغیر جنہوں نے 6 میچوں میں 235 کے اسٹرائیک ریٹ سے 193 رنز بنائے اور بائیں ہاتھ کے درمیانے درجے کے فاسٹ بولر عزیر خان جنہوں نے 6 میچوں میں 5.4 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کیں وہ بھی سیزن 3 میں مقامی اسٹارز ہیں۔
23 میچوں میں 795 رنز کے ساتھ لیگ کے ٹاپ اسکورر کپتان ونس گلف جائنٹس کے بیٹنگ آرڈر کی قیادت کرنے والے اہم شخصیت ہیں۔ انہیں مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی حمایت حاصل ہوگی جس میں ابراہیم زدران، شمرون ہیٹمائر اور جورڈن کاکس جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
نئے کھلاڑی ایڈم لیتھ نے بھی 206 ٹی ٹونٹی میچوں میں 4771 رنز بنائے ہیں آسٹریلیا کے پاور ہٹر ٹم ڈیوڈ ٹی ٹوئنٹی میں 160 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ میچ ختم کرنے والے کے طور پر ایک قابل اعتماد آپشن ہیں جبکہ افغانستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز زدران شروع سے ہی اننگز کو آگے بڑھانے کے لئے مستحکم آپشن فراہم کرتے ہیں۔
لیگ کی جانب سے 21 میچز میں 31 وکٹیں حاصل کرنے والے کرس جارڈن 231 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 286 وکٹیں حاصل کرنے والے انگلینڈ کے ساتھی کھلاڑی ٹائمل ملز کے ساتھ ٹیم میں شامل ہیں۔
آل راؤنڈر ٹام کرن، ریحان احمد اور ڈومینک ڈریکس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کریں گے اور نچلے آرڈر میں بیٹنگ کی گہرائی کو یقینی بنائیں گے فاسٹ بولر مارک اڈیر اور بلیسنگ مزاربانی بولنگ یونٹ میں مزید لچک پیدا کرنے کے لئے موجود ہیں۔
گلف جائنٹس اپنی مہم کا آغاز 12 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شارجہ واریئرز کے خلاف میچ سے کرے گی۔