دبئی ، شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر
دبئی ; امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ دنیا بھر کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کو تیار ہے جس میں بالی ووڈ ستارے شاہد کپور ، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ جلوہ گر ہوں گے
تقریب کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا۔
شاہد، پوجا اور سونم اپنے بلاک بسٹر گانوں پر شاندار پرفارمنس کے ساتھ جشن کا آغاز کریں گے جس کے بعد شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب میں بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور اداکار جیکی بھگنانی اور ردھیما پاٹھک افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
تماشائیوں کو شام 4 بجے سے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی پریشانی سے بچنے کے لئے جلد سے جلد پہنچیں۔