اسنوکردیگر سپورٹس

محمد آصف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

محمد آصف نے فائنل میں سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی قومی کیوئسٹ نے فائنل میں پانچ کے مقابلے میں صفر فریم سے کامیابی حاصل کی، محمد آصف ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے پانچ تین کے فریم اسکور سے فتح سمیٹی۔

 صدر مملکت ، وزیر اعظم کی مبارکباد ;

صدرآصف علی زرداری کی مبارکباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپیئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا، محمد آصف نے اسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا، محمد آصف کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

وزیر اعظم کی مبارکباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی ایک اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!